لاہور۔13مارچ (اے پی پی):پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدرو صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پاکستان کبڈی فیڈریشن جنرل کونسل کا مقامی ہوٹل میں59 واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رواں سال منعقد ہونے والے کبڈی ایونٹس کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رواں سال اپریل میں تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا،بابا گرو نانک کبڈی کپ میں پاکستان،بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ متحدہ عرب امارات میں کبڈی کا ورلڈ کپ جلد منعقد ہوگا جس میں پاکستان کبڈی ٹیم بھرپور شرکت کرے گی۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں سپورٹس کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،کوشش کریں گے کہ بھارت کی کبڈی ٹیم بابا گرو نانک کبڈی کپ میں ضرور شرکت کرے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب کی طرح کے پی کے میں بھی کبڈی کے کھیل کو پسند کیا جاتا ہے،کے پی کے میں کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے سپانسر شپ کیلئے بات کریں گے۔چوہدری شافع حسین نے سندھ میں کبڈی کے بڑے ایونٹ کے انعقاد کیلئے تجاویز مانگ لیں جبکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے رولز پر عمل درآمد کے بغیر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔
اجلاس میں کبڈی فیڈریشن کے رولز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن پر اتفاق کیاگیا۔فیڈریشن کے کونسل اجلاس میں کبڈی کے کھیل کے فروغ کیلئے چوہدری شافع حسین اور ان کے خاندان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے منٹس اور دیگر امور کی بھی منظوری دی گئی۔سیکرٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور نے رواں سال ہونے والے کبڈی کے ایونٹس بارے آگاہ کیا۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس،فنانس سیکرٹری کبڈی فیڈریشن اختر عباس خواجہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میںآرمی،نیوی،ایئرفورس،واپڈا،پولیس،ہائر ایجوکیشن
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572276