33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی وزیر علی حسن زرداری کا دوره سکھر ، مختلف ترقیاتی منصوبوں...

صوبائی وزیر علی حسن زرداری کا دوره سکھر ، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سکھر۔ 09 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے سکھر کا دورہ کیا ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر وركس اینڈ سروسز سندھ علی حسن زرداری نے سکھر کا دوره کیا اور جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا ۔صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے روہڑی سے گڈو بیراج M5 انٹر چینج صادق آباد براستہ خانپور مہر میرپور ماتھیلو اور مرید شاخ روڈ 150 کلو میٹر کا جائزہ لیا ، صوبائی وزیر کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران کی طرف سے سکھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفینگ دی گئی صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو وقت پر مکمل کیا جائے اور مجھے رپورٹ دی جائے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570528

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں