26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر لائیو سٹاک کا مصنوعی نسل کشی کے ذریعہ مویشیوں کی...

صوبائی وزیر لائیو سٹاک کا مصنوعی نسل کشی کے ذریعہ مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ کا افتتاح

- Advertisement -

پشاور۔ 29 جنوری (اے پی پی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی نے مصنوعی نسل کشی کے ذریعہ مویشیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصو بہ کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دودھ کی پیداوار میں اضا فہ کے لئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں جس کا مقصد بہترین نسل کے گائے کی افزائش ہے، مصنوعی نسل کشی کے اس منصو بہ پر لاگت کا تخمینہ 495 ملین روپے ہے اور یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا، صوبہ بھر میں 799 مصنوعی نسل کشی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں

جس کی تعداد میں مستقبل میں مزید اضا فہ کریں گے ،افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع ڈاکٹر اصل خان، ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ریسرچ ڈاکٹر اعجاز علی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد وزیر، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضم اضلاع ڈاکٹر وحید مراد، محکمہ لائیو سٹاک کے افسران سمیت مویشی پال زمینداروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

- Advertisement -

تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد وزیر نے شرکاء کو منصو بہ کی افادیت اور مویشی پال زمینداروں کو اس منصوبہ سے پہنچانے والے فوائد سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صو بہ کے مویشی پال زمینداروں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں جس سے ان کے مویشیوں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ سمیت آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553495

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں