32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی وزیر میر سلیم احمد کی زیر صدارت محکمہ مواصلات کی ڈیجیٹلائزیشن...

صوبائی وزیر میر سلیم احمد کی زیر صدارت محکمہ مواصلات کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے اجلاس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمدکی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام جاری اور مکمل ترقیاتی منصوبوں،افرادی قوت اور اثاثہ جات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر پی ڈی فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

اجلاس کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام جاری اور مکمل ترقیاتی منصوبوں، افرادی قوت اور اثاثہ جات کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حوالے سے مکمل اور جامع تفصیلات طلب کی گئیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کا مقابلہ کرنے کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ڈیجیٹلائزیشن وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا سے مقابلہ کرنے کے لیے اور جدید دنیا کے ساتھ قدم بہ قدم جانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم بھی محکمہ کو جدیدیت کی طرف لے جائیں، انہوں نے ہدایات دیں کہ اس حوالے سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی تمام مشینری افرادی قوت ،اثاثہ جات اور سب سے اہم جتنے بھی ترقیاتی منصوبے پچھلے پانچ سال کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات نے شروع کئے ہیں ،چاہے مکمل ہوں یا نامکمل ان تمام منصوبوں کی مکمل تفصیلات کو ایک سافٹ ویئر کی مدد سے ڈیجیٹلائز کریں تاکہ ان تمام منصوبوں کی مکمل تفصیلات صرف ایک کلک پر ہوں اور صوبے کے عوام کو گھر بیٹھے اپنے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل ہوسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں