17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومضلعی خبریںصوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو پشاور کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو پشاور کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

- Advertisement -

پشاور۔ 10 مارچ (اے پی پی):پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، ایم این اے آصف خان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو پشاور میں جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی،

جن کا مقصد صوبائی دارالحکومت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اجلاس میں بنیادی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ٹریفک کے مسائل کا حل، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، اراضی کا مؤثر استعمال، اور حیات آباد و ریگی ماڈل ٹاؤن شپس کی ترقی شامل ہے۔

- Advertisement -

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سات اہم مقامات—بورڈ بازار، اسلامیہ کالج، یونیورسٹی آف پشاور، اور یونیورسٹی ٹاؤن سمیت دیگر مقامات کی نشاندہی کی گئی، جہاں مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس کو رنگ روڈ کے نامکمل حصے کی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا گیا، جو ورسک روڈ کو ناصر باغ روڈ سے جوڑے گا، جبکہ موٹر وے جنکشن پر ایک نیا بس ٹرمینل تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور آیا۔ حکام نے بتایا کہ چمکنی پارک اینڈ رائیڈ سہولت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ورسک گریویٹی کینال پر ناصر باغ روڈ کے آغاز میں یوٹرن کے لیے تعمیر کیا گیا پل محض 30 دن میں مکمل کیا گیا۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے پی ڈی اے کو ایک ٹریکنگ شیٹ تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ منصوبوں کی پیش رفت کو قریب سے مانیٹر کیا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقیاتی منصوبے پشاور ماسٹر پلان سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک جامع مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ پی ڈی اے نے شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے ایک وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں 82,400 پودے لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ شہری ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر کہا کہ پشاور خیبر پختونخوا کا چہرہ ہے اور اسے ایک جدید، خوبصورت اور سہولتوں سے آراستہ شہر بنانے کے لیے پی ڈی اے کا کردار کلیدی ہے۔ انہوں نے پشاور کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سرمایہ کاروں و سیاحوں کے لیے اسے مزید پرکشش بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570699

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں