
راولپنڈی۔ 20 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے ہولی فیملی ہسپتال اور بینظیر بھٹو ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز احمد بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع گفتگو کرتے کوئے، صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر ے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا 20 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس کام کی تکمیل کی ڈیٹ لائن 20 فروری ہے مگر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ذاتی نگرانی میں اور محسن سپیڈ سے اس منصوبہ کو ڈیڈ لائن سے مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 100 سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور تمام ضروری دستیاب وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہولی فیملی کو جدید ہسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہسپتال کو تین ماہ کیلئے بند کیا جا رہا ہے تاکہ تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا سکے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی فیزیو تھراپی اور سائیکیٹرک وارڈ کی تعمیر نو اور مرمت کیلئے 10 کروڑ مہیا کئے جائیں گے اور یہ کام بھی سپیڈ سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی بی ایچ کی او پی ڈی کی ری ویمپنگ پر 16 کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے
جبکہ 11 کروڑ روپے ڈی ایچ کیو راولپنڈی کو مہیا کئے گے ہیں تاکہ بلڈنگ کی مرمت کا کام مکمل کیا جا سکے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ زچہ بچہ ہسپتال راولپنڈی کی وفاق سے پنجاب کو تحویل دینے کے عمل پر کام جاری ہے اور حکومت پنجاب اس پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور اس ہسپتال کو جنرل ہسپتال میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر ہسپتال میں برن سنٹر قائم کئے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ہولی فیملی ہسپتال کی توسیع اور تزئین و آرائش کے بارے میں وزیر صحت کو بریفنگ دی گئی۔ جبکہ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جاری کام کاجائزہ لیا۔