ٍپشاور۔13 جولائی (اے پی پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی حکومت کے زیر تعمیر فلیگ شپ منصوبے سوات موٹر وے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ خود بہت جلد منصوبے کی پراگرس کا جائزہ لےں گے اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کریں گے ۔ انہوں نے سوات موٹر وے کے دوسرے فیز چکدرہ سے مینگورہ تک کے ڈیزائن کی نظر ثانی اور منصوبے کے تیسرے فیز یعنی مینگورہ سے چکڑے باغ ڈھیری تک کے ڈیزائن کو آنے والے ستمبر کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 35.25کلومیٹر طویل منگلور سے مالم جبہ روڈ کی تعمیر اور بلیک ٹاپنگ کا کام بھی ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے