موغادیشو ۔ 27 نومبر (اے پی پی) صومالی صدر حسن شیخ محمود نے کہا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو میں ہفتے کے روز ایک پرہجوم بازار میں کار بم حملے کے سلسلے میں، جس میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔سیکیورٹی عہدے داروں کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر کے وقت ایک شخص نے باروسے بھری ایک کار مضافاتی علاقے افسیونی میں پھلوں اور سبزیوں کی ایک کھلی منڈی کے داخلے کے راستے پر کھڑی کر دی۔