صومالی دارالحکومت موغادیشو میں الشباب کا بم حملہ اور فائرنگ، اموات11 ہو گئیں، 28 زخمی

113

موغادیشو ۔ 17 اگست (اے پی پی) مشرقی افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ساحل پر ہوٹل کے باہر الشباب کے کار بم دھماکے اور فائرنگ سے اموات 11 ہو گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کی وزارت اطلاعات کے ترجمان اسماعیل مختار عمر نے کہا کہ الشباب کے اراکین نے گزشتہ روز دارالحکومت موغادیشو میں لیڈو کے ساحلی علاقے پر واقع ایلیٹ ہوٹل کے باہر کار بم حملہ اور فائرنگ کی جس میں اموات 5 سے بڑھ کر 11ہو گئیں ہیں۔ مارے جانے والوں میں پولیس افسر بھی شامل ہے جبکہ 28 افراد زخمی ہو گئے۔ الشباب نے ہوٹل میں کئی شہریوں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کارروائی کے دوران ہوٹل سے الشباب کا قبض ختم کرا دیا۔ اس کارروائی کے دوران الشباب کے بھی 5 ارکان مارے گئے۔