ضلعی افسران کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ

135
Dera Ghazi Khan

ڈیرہ غازی خان۔ 20 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازیخان کریم بخش نے کمشنرو چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن چوہدری کے ہمراہ انٹر میڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سیکشن آفیسر کوآرڈینیشن ہائیر ایجوکیشن عرفان عنایت اور دیگر ہمراہ تھے۔ایڈیشنل کمشنرکریم بخش نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین اور قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں انٹر میڈیٹ کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور نگران عملہ اور طلبہ کے کوائف چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ مراکز میں پرامن امتحانی ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔