ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

182

بٹگرام ۔ 05 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے ضلعی سیکرٹریٹ سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ضلعی محکموں کے افسران و عملہ، انجمن تاجران، اساتذہ، ریونیو سٹاف، ڈسٹرکٹ خطیب، سول سوسائٹی ممبران، طلباء اور صحافیوں نے شرکت کی۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی میں بچوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کہا کہ بھارت نے جان بوجھ کر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بذریعہ آرٹیکل 370 /335 ختم کیا اور کشمیروں کے حقوق کو ذق پہنچائی جس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر بھارت کے خلاف نعرہ بازی، ہاتھوں کی زنجیر اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی نے بھارت کی جانب سے کشمیروں کے حقوق مسخ کرنے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور بھارت کے ہر اس اقدام کی اس وقت تک مذمت کریں گے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہے۔