25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ خضدار کی اہم کاروائی، 60 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا...

ضلعی انتظامیہ خضدار کی اہم کاروائی، 60 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ خضدار کی اہم کارروائی، 60 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔ خضدار سٹی کے نواحی علاقہ میں سرکاری زمین جو کہ ایس بی کے یونیورسٹی نیو کیمپس کے لئے مختص تھی تاہم اس زمین پر قبضہ کرکے اس پر پرائیویٹ ہائوسنگ اسکیم بنائی جارہی تھی۔ منگل کو ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 60 ایکڑ زمین واگزار کرالی۔

مذکورہ سرکاری اراضی پر بائونڈری وال تعمیر کی گئی تھی اسے بھی گرادیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ سرکار کی ملکیت والی اراضی جہاں کہی بھی ہوگی وہاں سے پرائیویٹ لوگوں کا قبضہ ہر صورت میں ختم کر دیا جائیگا اور ایسی اراضیات کو واگزار کرکے سرکار کے قبضے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب خضدار کے شہریوں نے اس قابل ستائش کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585967

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں