پشاور۔ 10 فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے ڈی ٹور روڈ پر کارروائی کے دوران گاڑیوں سے غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کو اطلاع ملی کہ ڈی ٹور روڈ پر بعض افراد غیر قانونی طور پر گاڑیوں سے ٹیکس وصول کر رہے ہیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (متنی) کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی۔
گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558323