23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ پشاور کا جعلی موبائل آئل و لبریکنٹس تیار کرنے والے...

ضلعی انتظامیہ پشاور کا جعلی موبائل آئل و لبریکنٹس تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ،منیجر گرفتار،گودام کو سیل

- Advertisement -

پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نے رنگ روڈ کے قریب شہر کے علاقے میں مشہور برانڈز/آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے جعلی موبائل آئل اور دیگر لبریکنٹس تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ مار کر منیجر کو گرفتار کرکے گودام کو سیل کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) پشاور نے شکایت موصول ہونے پر رنگ روڈ کے قریب شہر کے علاقے میں ایک گودام/دکان پر چھاپہ مارا جہاں مشہور برانڈز/آئل مارکیٹنگ کمپنیوں جیسے پی ایس او، ٹوٹل، کیلیٹکس، شیل وغیرہ کے جعلی موبائل آئل اور دیگر لبریکنٹس تیار کیے جا رہے تھے اور جعلی ڈبوں پر برانڈز کے سٹیکرز لگائے جا رہے تھے۔

- Advertisement -

کارروائی کے دوران تمام اشیاء کو ضبط کرکے گودام کو سیل کر دیا گیا جبکہ منیجر کو گرفتار کر کے قانون کارروائی شروع کر دکی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508883

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں