ایبٹ آباد۔ 03 جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی جی ڈی اے، ایریگیشن، پولیس اور ٹی ایم اے کے تعاون سے ہرنو ندی کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران پختہ تجاوزات کو گراتے ہوئے332کنال ایریا کو واہگزار کروایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہر علی کی زیر نگرانی ہرنو میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ آپریشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ
ڈی ایس پی گلیات، تحصیلدار ایبٹ آباد، ایس ڈی او ،نمائندہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، نمائندہ جی ڈی اے، اور دیگر عہدے داران بھی موقع پر موجود رہے۔