ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی پر 145 دوکانداروں کیخلاف کارروائیاں،98 کو جرمانے عائد کیے گئے

238
ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشی پر 145 دوکانداروں کیخلاف کارروائیاں،98 کو جرمانے عائد کیے گئے

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گراںفروشی پر متعدد افراد کو جرمانے عائد کر دئیے۔ترجمان کے مطابق گراں فروشی پر قابو پانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1336 مقامات کو چیک کیا۔ڈ پٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کہ جانب سے گراںفروشی کرنے والوں کے خلاف مہم کے دوران گراں فروشی پر 145 دوکانداروں کے خلاف کارروائیاں،98 کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ35 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ 41 افسران نے شہر بھر سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں آپریشن کیا۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی بلاناغہ نگرانی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ۔ڈی سی لاہور نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں تناسب کو برقرار رکھا جائے عملے کی بروقت حاضری یقینی بنائی جائے شہر بھر میں سرکاری نرخناموں کی مسلسل خلاف ورزی کرنیوالوں کی دوکانیں سیل کی جائیں ۔

انہوں نے کہاکہ اشیا خورونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ضلعی انتظامیہ عوام تک معیاری اور مناسب داموں میں اشیا کی فراہمی یقینی بنائے گی۔