ضلع بٹگرام ،گل فراز کی ان کے علاقے میں سکول، سڑک اور پل بنانے کی اپیل

200
ضلع بٹگرام

پشاور۔ 25 اگست (اے پی پی):ضلع بٹگرام میں 22 اگست کو چیئر لفٹ حادثے میں بچ جانے والے گل فراز نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے میں سکول، سڑک اور پل بنوائے جائیں تاکہ چیئر لفٹوں سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے

گل فراز کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ چیئر لفٹ ان کے گاؤں آنے جانے کا واحد طریقہ ہے کیونکہ وہاں دوسرے ذرائع آمدورفت موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا تقریباً سات بج کر 15 منٹ پر ڈولی میں بیٹھے اور کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد رسی ٹوٹ گئی۔ رات کو یہاں موبائل سگنلز چلے جاتے اور صبح واپس آتے ہیں۔ تقریبا ساڑھے آٹھ بجے تک موبائل سگنلز کا انتطار کر رہے تھے تاکہ کسی کو آگاہ کیا جا سکے۔فراز گل بٹگرام کے علاقے الائی کے گاؤں بٹنگی سے تعلق رکھنے والے مقامی دکاندار ہے،

جو سکول بچوں کے ساتھ چیئر لفٹ میں پھنس گئے تھے ۔گل فراز نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے علاقے میں موبائل سگنلز کی لوڈشیڈنگ بھی کی جاتی ہے۔ رات کو سگنلز جانے کے بعد صبح آٹھ نو بجے آتے ہیں اور ہم سگنلز کی واپسی کے اتنظار میں ہی بیٹھے تھے۔ ہم نے تقریباً ساڑھے 8 بجے مقامی افراد کو حادثے کی اطلاع دی۔اس کے بعد گل فراز کے مطابق تقریباً گیارہ بارہ بجے ہیلی پہنچے لیکن امدادی کارکنوں کے لئے ہمیں بچانا بہت خطرناک ہو سکتا تھا کیونکہ ڈولی (چیئر لفٹ) کا صرف ایک کنڈا اوپر اٹکا رہ گیا تھا اور یہی ڈر تھا کہ کہیں یہ بھی ٹوٹ نہ جائے جس کے باعث بعد میں زمینی ریسکیو آپریشن کیا گیا۔