ضلع بھر میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنراٹک

230

اٹک۔ 28 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہاہےکہ ”اب گاؤں چمکیں گے“صفائی مہم ضلع بھرکامیابی سےجاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیووقاص اسلم مارتھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عدنان انجم راجہ،اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای اوایجوکیشن ملک محسن عباس ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ آفیسرز موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئےڈی سی اٹک نےکہاکہ ضلع بھر میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، اس پروگرام کے تحت گاؤں کی سطح پر صفائی کے موثر اور بہترین اقدامات کئے جائیں گے۔ضلع اٹک کے تمام دیہاتوں میں سینٹری ورکرز اور سالڈ ویسٹ کولیکشن اور ڈمپنگ کے لئے لوڈر رکشے اور آلات فراہم کئے جائیں گے۔صفائی مہم دیہات کی سطح پر قائم کمیٹی کے ذریعے چلائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں ریونیو افسران انچارج ہوں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں میں تمام مہم کو کامیاب بنانے کے لئے نگرانی کریں گے۔گاؤں کی سطح پر نمبردار سمیت 4 افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی جن کے زریعے سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے پروگرام کے تحت دیہات کی سطح پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی آب کے حوالے سے تمام مسائل کا حل ممکن ہوگا۔