ضلع بھر میں جاری انسداد پو لیو مہم میں کے دوران ریسکیو1122کے رضاکاربھی حصہ لے رہے ہیں،انجینئر نوید اقبال

100
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

سیالکوٹ۔1نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری قومی انسداد پو لیو مہم میں کے دوران ریسکیو1122کے رضاکاربھی حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو 1122کے اہلکا ر او ر20ریسکیو محافظ ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی زیز نگرانی لاری اڈہ کے7 مختلف مقامات جن میں بلال ٹریولز، مسجد چوک، ویگن اسٹینڈ، لاہور کوچ اسٹینڈ کے علاوہ وزیر آباد روڈ سبلائم چوک اور ڈسکہ روڈ دبرجی چوک میں آنے جانے والے مسافروں کے ساتھ موجود 5 سال تک کے بچوں کو پولیو بچاؤکے قطرے پلائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر انجینئر نوید اقبال نے پولیو بچاؤ ویکسین کیمپس کا دورہ کیا بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے مزید برآں انہوں نے ریسکیورز اور ریسکیو محافظین کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ہم سب مل کر ہی پاکستان کو پولیو فری بنانے کے مشن میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ریسکیو محافظین نے جاری پولیو مہم کے دوران 1158بچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے پلائے۔