ضلع بھر میں سات روزہ پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل،پولیس ترجمان

112

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سات روزہ پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرتے ہوئے ایک ہزار سات سو پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں ۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق پولیس افسران و اہلکار پولیو مہم کے دوران 772 ٹیموں کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے جبکہ تھانوں کی موبائلز بھی گشت کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سینئر افسران وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کریں گے،پولیو مہم کے لئے بہترین فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔