24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،28 ملزمان گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکلز،منشیات،شراب...

ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،28 ملزمان گرفتار،مسروقہ موٹرسائیکلز،منشیات،شراب و اسلحہ برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔24اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 28 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکلز ،منشیات ،شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے ملزمان ناصر اور تافیم کو گرفتار کر کے 7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے،نیو ٹائون پولیس نے ملزمان عبدالرحمن اور رمضان کو گرفتار کر کے 7 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے،نیوٹائون پولیس نے ملزم عدنان سے 2کلو560 گرام چرس اور 20گرام آئس، آراے بازار پولیس نے ملزم بادشاہ رحمان سے2کلو400گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم بادل سے1کلو500گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم مشتاق سے1کلو200گرام چرس،ملزم منیر سے600گرام چرس،

نصیرآباد پولیس نے ملزمہ سحرش سے550گرام چرس،ملزم ایاز سے560گرام چرس، ملزم معاذ سے540گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم کامران سے580گرام چرس، ملزم ارسلان سے580گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے520گرام چرس،روات پولیس نے ملزم اسرار سے530گرام چرس برآمد کی۔ واہ کینٹ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان حمید اور عبداعلیم نے میرے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی۔

- Advertisement -

واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان ارسلان، نثار احمداور روشن کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 90لیٹر شراب برآمد ہوئی، روات پولیس نے ملزم عدنان اختر کو گرفتار کرکے ملزم سے08بوتل شراب برآمد کی۔ نیوٹائون پولیس نے ملزم وحیدکوگرفتار کرلیا، ملزم سے05لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

تھانہ بنی پولیس نے ملزم بابر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم خازک سے 01 پستول 30 بورمعہ ایمونیشن ،ویسٹریج پولیس نے ملزم فواد شوکت سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،چکلالہ پولیس نے ملزم دلاور سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم حمزہ مرتضیٰ سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587197

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں