قصور۔ 17 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کھاد کی گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی میں ملوث کھاد ڈیلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگااور کھاد کی مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں کھاد کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، کھاد ڈیلرز اور دیگر نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں کھاد کی گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی میں ملوث کھاد ڈیلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھاد کی مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے نمائندے کی موجودگی میں کھاد کی فروخت ہوگی اور تمام ریکارڈ کو چیک کیا جائیگا۔