ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 309افراد کوریسکیو کیا۔ترجمان

Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 04 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 324ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر309 افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 310، شجاع آباد میں آٹھ اور جلال پور پیر والا میں چھ ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد79ہے،ملتان شہر میں 78اور جلال پور پیر والا میں ایک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 207میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 198، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں چار میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔چھ کرائم اور25متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 309افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 295 ، شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں آٹھ افراد کو ریسکیو کیا گیا۔