ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران 318افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 21 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 347ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 318 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں324، شجاع آباد میں سولہ اور جلال پور پیر والا میں سات ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد91ہے،ملتان شہر میں 81 اور شجاع آباد میں 6 اور جلال پور پیر والا میں 4 حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 207میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 196،شجاع آباد میں دس اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔3 کرائم اور31متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 318افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 295،شجاع آباد میں 16 اور جلال پور پیر والا میں سات افراد کو ریسکیو کیا گیا۔