نیلم۔ 24 نومبر (اے پی پی):چیئرمین ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی/ ڈپٹی کمشنر عارف محمودنے بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ صحت عامہ نیلم نے 5روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں۔5سال سے کم عمر کے 37ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گئے۔
پولیو مہم کیلئے 220 موبائل ٹیمیں تشکیل جوگھر گھر جاکر پولیو ویکسین پلائیں گی۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آٹھ مقام میں انسداد پولیو ویکسین پلاکر ڈپٹی کمشنر عارف محمود نے مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔5 روزہ انسداد پولیو مہم 27 نومبر سے شروع ہوکر یکم دسمبر 2023 تک جاری رہے گی۔
پولیو ویکسین پلانے کیلئے 8ٹرانزٹ پوائنٹ چلہانہ، جورا،کنڈلشاہی آٹھ مقام، دواریاں، دودھنیال، شاردہ اور کیل قائم کردیئے گئے ہیں۔ موبائل ٹیموں کی نگرانی کیلئے 60 ایریا انچارج رپورٹننگ کیلئے 17 UCMO,s اور 3تحصیل سپروائز رتعینات کیے گئے ہیں۔انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آٹھ مقام میں منعقد ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفراقبال نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر ضلعی آفیسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع نیلم میں انسداد پولیو مہم 27 نومبر2023 کو شروع ہوگی جویکم دسمبر تک جاری رہے گی جس کیلئے صحت عامہ نے جملہ تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے مانیٹرننگ سسٹم بھی سخت کردیاگیاہے اور کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413872