ضلع چنیوٹ میں شہر کی خوبصورتی اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری اقدامات مزید تیز

44

چنیوٹ۔ 12 جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع چنیوٹ میں شہری خوبصورتی اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جاری اقدامات کومزید تیز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نیمیونسپل کمیٹی چوک کی ڈویلپمنٹ،چناب نگر میں فن لینڈ کی قیام،منظم ریڑھی بازاروں،غیر قانونی رکشہ سٹینڈزکا خاتمہ

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مکمل بحالی پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اور کہا کہ عوامی بہبود کے اقدامات کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نیایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل/ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی کو ٹاسک تفویض کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ منصوبوں کی پراگریس کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا لہذا میونسپل کمیٹیز اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے بروقت تکمیل کے لئے کمربستہ رہیں۔