ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی (کل) آخری تاریخ ہے،الیکشن کمیشن

63
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب ،چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلیوں کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی (کل)بدھ کو آخری تاریخ ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم ،این اے 75 سیالکوٹ ،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 گوجرانوالہ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 19 فروری کو ہوگی۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست  جمعرات کو جاری کی گئی جن کی جانچ پڑتال 6 جنوری تک ہوگی۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 11 جنوری جبکہ ان پر فیصلے 18 جنوری کو اپیلٹ ٹریبونلز کریں گے۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 19 جنوری کو جاری ہوگی۔کاغذات نامزدگی 20 جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے۔امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 21 جنوری کوہوگی۔