طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے،طویل المدت جنگ کے خاتمہ کی امید ہے، صدر ٹرمپ

73
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکہ دہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

واشنگٹن۔ 6 فروری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے افغانستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور انہیں امید ہے کہ مذاکرات کے نتیجہ میں امریکا کی طویل ترین جنگ اختتام پذیر ہو جائے گی ۔کانگرس سے اپنے سالانہ سٹیٹ آف یونیں خطاب میں انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ طالبان سمیت افغان گروپوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کررہی ہے اور طویل خون ریز لڑائی کے خاتمہ کے سیاسی حل کا امکان ہے ۔