24.7 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزطلاق کے بعدعوامی توجہ کے دبائو نے میری آزادی چھین لی تھی،انجلینا...

طلاق کے بعدعوامی توجہ کے دبائو نے میری آزادی چھین لی تھی،انجلینا جولی

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔6دسمبر (اے پی پی):ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ہالی وڈ کو ایک کھوکھلی دنیا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ 2023 میں ہالی وڈ انڈسٹری میں اداکاری کی شروعات کر رہی ہوتیں تو وہ اداکار ہ نہ بن پاتیں ۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار انجلینا جولی نے وال سٹریٹ جرنل میگزین کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اداکار بریڈ پٹ سے اپنی طلاق اور اس کے بعد ہونے والی شدید عوامی ردعمل اور میڈیا کی توجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بریڈ پٹ سے طلاق کے وقت انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر ردعمل آئے گا ،انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعدعوامی توجہ کے دبائو کی وجہ سے میری آزادانہ طور پر رہنے اور سفر کرنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ۔

- Advertisement -

اگر مجھے آج اداکاری کی ابتداء کرنا پڑے تو نہیں کر سکوں گی کیونکہ میرا جسم تناؤ پر بہت سخت رد عمل ظاہر کرنے لگ گیا ہے، میرا بلڈ شوگر اوپر اور نیچے ہو جاتا ہے۔ مجھے اچانک چھ ماہ قبل فالج کا بھی اٹیک ہوا کیونکہ میں بہت زیادہ ذہنی و جسمانی تنائو کا شکار ہو چکی تھی ۔

ہالی وڈ کو چھوڑنے بارے بات کرتے ہوئے انجلینا کا کہنا تھا کہ یہ میری طلاق کا ہی حصہ تھا مجھے یہاں سے جانا پڑا ،پوری دنیا میں ہالی وڈ ایک غیر صحت مندانہ جگہ ہے ۔انجلینا جولی کی بریڈ پٹ سے 2004 میں فلم ’’ مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی جو محبت میں تبدیل ہو گئی،دونوں نے 2014 میں شادی کی ، انہوں نے 2016 میں طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔ ان کے چھ بچے ہیں جن میں سے تین لے پالک ہیں۔

ان دونوں کےد رمیان جائیداد اور دیگر مسائل پر ان میں قانونی کشمکش چل رہی ہے۔رواں سال جون میں، بریڈ نے انجلینا پر ان سے مشورہ کیے بغیر اپنے مشترکہ فرانسیسی انگور کے باغ کا اپنا حصہ بیچنے پر مقدمہ دائر کیا۔اداکاری کے محاذ پر، انجلینا جولی لیجنڈری اوپیرا گلوکارہ ماریا کالس کے کردار میں جلد پردہ سیمیں پر نظر آئیں گی۔

یہ فلم دنیا کی سب سے بڑی اوپیرا گلوکارہ کی زندگی کی ہنگامہ خیزی، خوبصورت اور المناک کہانی بیان کرے گی، جن کے آخری دن 1970 کی دہائی میں پیرس میں گزرے تھے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417347

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں