عارف والا،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 45 سالہ شخص جاں بحق ،5 افراد زخمی ہوگئے

116

عارف والا 16 جنوری (اے پی پی):عارف والا میں ٹریفک کے دو مختلف المناک حادثات میں 45 شخص جاں بحق ،5 افراد زخمی ہوگئے ۔ قبولہ روڑ پر 35/EB پل کے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 45 سالہ محمد امین سکنہ85/EB زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسااور 8 سالہ بیٹی زینب امین شدیدزخمی ہوگئی جبکہ اڈارنگشاہ کے نزدیک تیزرفتار بس موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابوہوکر الٹنے سے18 سالہ ارسلان، 20سالہ بشیراحمد،42سالہ قدیر احمد اور 38سالہ نازیہ بی بی زخمی ہوگئی ۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔