عارف والا ،ساتویں دیہی فقیرمحمد گجرمرحوم کبڈی مقابلہ میں ایس کے ایس کبڈی کلب کے پہلوانوں نے میدان مارلیا

Kabaddi
Kabaddi

عارف والا ۔ 23 اپریل (اے پی پی):ساتویں دیہی فقیرمحمد گجرمرحوم کبڈی مقابلہ میں ایس کے ایس کبڈی کلب کے پہلوانوں نے میدان مارلیا ۔ عارفوالا گاؤں 82/EB میں ساتوین دیہی فقیر محمد گجرکبڈی مقابلہ میں پاکستان کے دوبڑے کبڈی کلبوں ایس کے ایس کبڈی کلب مقابلہ یارانملے کبڈی کلب کے پہلوانوں کے درمیان دنگل ہوا جس میں انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑیوں عبیداللہ راجپوت، نفیس گجر، وقا ص بٹ، شوکت سپاں والا، کلیم اللہ جٹ، احسان وٹواور بلاک کمانڈو نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی کبڈی مقابلہ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ڈاکٹرفرخ جاوید تھے۔