25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںعارف والا ، شہید رینجرز انسپکٹر رضوان اور کیپٹن سکندر سہیل کی...

عارف والا ، شہید رینجرز انسپکٹر رضوان اور کیپٹن سکندر سہیل کی یادگار پر فاتحہ خوانی

- Advertisement -

عارف والا 06 ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں سانحہ واہگہ بارڈر پر جام شہادت نوش کرنے والے رینجرز انسپکٹر محمد رضوان اور کیپٹن سکندر سہیل 19/ ای بی عارفوالا کی یادگار پر شہریوں اورصحافیوں نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی شہید رینجر انسپکٹر محمد رضوان کی والدہ شمیم اختر نے بتایا کہ مجھے اپنے بیٹے پرفخر ہے

جس نے سینکڑوں قیمتی جانوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اوراس نے اپنے آج کو اپنے کل پر قربان کر دیا شہید کے بڑے بھائی محمداختر نے ’’ اے پی پی‘‘کو بتایا شہید محمد رضوان نے وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمنوں کو ثابت کردیا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نوچ لیں گے

- Advertisement -

میرا ایک بھائی اور بھی رینجرز میں ڈی ایس پی ہے ہم سب بھائی وطن عزیز کی مٹی کی خاطر جانیں پیش کرنے کو تیار ہیں۔سماجی شخصیت میاں غلام فرید شاکر اور ڈاکٹر محمد لطیف نے بتایا کہ ہمارے شہداء نے اپنی جانوں کو وطن عزیز پر قربان کرکے خود کو ہمیشہ کیلئے امر کرلیا ہے ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظمت کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387535

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں