33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںعازمین حج کی سہولت کے لئے حاجی کیمپ پر پینے کے پانی...

عازمین حج کی سہولت کے لئے حاجی کیمپ پر پینے کے پانی کے ٹینکر متعین کر دئیے گئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپ پر پینے کے پانی کے ٹینکر متعین کر دئیے گئے ہیں جو 30 مئی تک دستیاب ہونگے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حج آپریشن کے تحت سرگودھا روڈ پر حاجی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر دیگر سہولیات کے ساتھ عازمین حج کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے واسا فیصل آباد کی جانب سے واٹر باؤزر متعین کئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مصفا پانی کے ساتھ پانی کے ٹینکرز حاجی کیمپ میں موجود رہیں گے۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے جبکہ حج آپریشنزکے تحت قائم حاجی کیمپ میں حجاز مقدس کے سفر پر روانہ ہونیوالے خوش قسمت افراد کو مصفا پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں واٹر ڈسٹری بیوشن اینڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر واٹر باؤزر حاجی کیمپ پر لازمی پہنچایا جارہا ہے تاکہ کسی بھی عازمین حج کو پینے کے پانی کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ حاجی کیمپ کے انتظامات کی تکمیل کیلئے واسا فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور معاونت کررہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586387

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں