عالمی برادری کو سیلاب سے پیداہونے والے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کیلئے عملی اقدامات کرنا چاہئیے، وزیراعظم

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ حالیہ سیلاب سے پیداہونے والے بحران سے نمٹنے میں عالمی برادری کوپاکستان کی مددکیلئے عملی اقدامات کرنا چاہئیے۔

جمعہ کواپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پرعالمی رہنمائوں کے ساتھ ان کی رابطوں اورملاقاتوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔

وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پرعالمی برادری کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بڑے پیمانے پرہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ دنیا یکجہتی کے اس اظہارکو عملی اقدامات کی شکل دیں تاکہ پاکستان سیلاب سے پیداہونے والے بحران پرقابوپانے کے قابل ہوسکے۔