- Advertisement -
اقوام متحدہ۔ 17 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے مہاجرین اورہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے خبردار کیا ہے کہ مہاجرین کی امداد کے لیے قائم ہیومنٹیرین نظام ناکام ہوتا جا رہا ہے۔جرمن ذرائع اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 60 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ عالمی برداری کو دوسری عالمی جنگ کے بعد مہاجرین کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، جو اتنی بڑی تعداد میں لوگ ہجرت پر مجبور ہو رہے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ امدادی اداروں کے پاس ناکافی رقوم کی وجہ سے مسائل شدید ہوتے جا رہے ہیں،اس مشکل وقت میں عالمی برداری کو ایک سنجیدہ عزم ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5145
- Advertisement -