عالمی بینک پاکستان کا طویل مدت سے ترقیاتی شراکت دار ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

203

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کا طویل مدت سے ترقیاتی شراکت دار ہے، ورلڈ بینک گروپ کے صدر کی جانب سے ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس میں 2 ارب ڈالرکے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے جنیوا میں ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس میں ورلڈ بینک کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے اعلان پر گروپ کے صدر ڈیوڈ ملپاس کے شکرگزار ہیں، عالمی بینک پاکستان کا طویل المدتی ترقیاتی شراکت دار ہے۔