عالمی رہنماتنازعات اور موسمیاتی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے قرن افریقہ کے ممالک کی مدد کریں، اقوام متحدہ

218
United Nations

جنیوا۔26اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نےعالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ تنازعات اور ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے قرن افریقہ کے ممالک کی مدد کریں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں درپیش تباہ کن مسائل کی جانب کسی کی توجہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صومالیہ میں بنیادی طور پر خشک سالی کی وجہ سے رواں سال بے گھر ہونے والے لوگوں کی تعداد 1 ملین کے قریب ہے، اور تقریباً 5 لاکھ دیگر تنازعات اور عدم تحفظ کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے کہا کہ بہت سے لوگ جو پہلے تشدد سے بچنے کے لئے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے 40 سالوں میں بدترین خشک سالی کے باعث ایک بار پھر بے گھر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے انتہائی موسمی واقعات عالمی سطح پر بھی شدت اختیار کر رہے ہیں اور 50,000 سے زیادہ صومالی مہاجرین کو مدد کی اشد ضرورت ہے۔