26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومشوبزعالمی شہرت یافتہ جاپانی موسیقار اوزاوا سیئجی جہان فانی سے کوچ کرگئے

عالمی شہرت یافتہ جاپانی موسیقار اوزاوا سیئجی جہان فانی سے کوچ کرگئے

- Advertisement -

ٹوکیو۔12فروری (اے پی پی):جاپان کے آرکیسٹرا موسیقار کنڈکٹر اوزاوا سیئجی 88 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق اوزاوا سیئجی شمال مشرقی چین میں پیدا ہوئے ، وہ پانچ سال کی عمر میں جاپان آئے اور پرائمری سکول میں تعلیم کے دوران انہوں نے پیانو بجانا شروع کیا۔ٹوکیو کے توہو گاکُواین سکول آف میوزک میں داخلہ لینے کے بعد اوزاوا سیئجی نے سائیتو ہیدےاو سے کنڈکٹنگ یعنی آرکیسٹرا کو لیڈ کرنا سیکھا، وہ موسیقی کی مزید تربیت کے لیے 23 سال کی عمر میں فرانس چلے گئے۔ انہوں نے کنڈکٹرز کے ایک مقامی مقابلے میں پہلا انعام جیتا اور شہرہ آفاق کنڈکٹر ہربرٹ وان کاراجان سے تربیت لینے کا آغاز کیا۔25 سال کی عمر میں وہ نیویارک فِل ہارمونک آرکیسٹرا کے اسسٹنٹ کنڈکٹر بن گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے ویانا فِل ہارمونک سمیت دنیا کے کئی مشہور آرکیسٹراز کے لیے کنڈکٹنگ کی۔اوزاوا سیئجی 1973سے 29 سال تک بوسٹن سمفنی آرکیسٹرا کے میوزیکل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے جس کے بعد وہ ویانا سٹیٹ اوپیرا کے میوزیکل ڈائریکٹر بن گئے۔

وہ کئی دیگر مشہور آرکیسٹراز اور اوپیرا ہاؤسز میں میوزیکل ڈائریکٹر بھی رہے۔اوزاوا سیئجی کو 2008 میں ثقافت کے اعلیٰ ترین جاپانی اعزاز،آرڈر آف کلچر سے نوازا گیا۔2010 میں معدے کے کینسر کی سرجری کے بعد بھی انہوں نے کچھ مواقع پر اپنے فنِ موسیقی کا مظاہرہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=438607

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں