عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

53

سنگاپور ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے کے بعد سودے48 سینٹ بڑھ کر 53.33 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ جنوری کے لیے سپلائی کے سودے 51سینٹ اضافے کے ساتھ 62.20 ڈالر فی بیرل طے پائے۔