سنگاپور ۔ یکم نومبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں آمدہ ماہ کے لئے خام تیل کے نرخوں میں کمی آگئی جس کی وجہ خام تیل کی سپلائی بڑھنے کے امکانات ہیں۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کی عالمی منڈی میں طے پانے والے سودوں کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی دسمبر کے لئے سپلائی44 سینٹ کمی کے ساتھ74.72 فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 46سینٹ کمی کے ساتھ65.01 فی بیرل طے پائی۔