ٹوکیو ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ تین روز تک گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد چڑھ گئے ہیں۔بدھ کو سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں عالمی منڈی میں طے پائے جانے والے سودوں کے تحت برنٹ کروڈ کی نومبر کے لئے سپلائی 52 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 76.43 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ(ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی 29 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 66.47 ڈالر فی بیرل طے پائی۔