عالمی مارکیٹ میں سویا بین کے نرخ بڑھ گئے

96

شکاگو۔ 2 نومبر (اے پی پی)عالمی مارکیٹ میں سویا بین کے نرخ بڑھ گئے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کی منڈی میں رواں ماہ کے لئے سویا بین کی سپلائی ساڑھے 5 سینٹ اضافہ کے ساتھ 8.39 فی بشل طے پائی جبکہ دسمبر کے لئے سویا میل کی سپلائی 1.30ڈالر بڑھ کر 306.40ڈالر فی ٹن طے پائی۔دسمبر کے لئے سویا آئل کی سپلائی کے نرخ 28.02سینٹ فی پاند رہے۔