نیویارک ۔ 4 مئی (اے پی پی) عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔جمعرات کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں جون کیلئے خام تیل کی خریداری کے معاہدے 0.9فیصد کی کمی کے بعد 47.38ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 0.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 50.34ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔