عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ اور رافیل نڈال کی فتوحات برقرار، فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

186
Carlow Masters Tennis
Carlow Masters Tennis

پیرس۔28مئی (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی فتح کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے جبکہ امریکی ٹینس سٹار جان اسنر اور برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کا تیسرے رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا۔

سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سلووینین کھلاڑی الجاز بیدینےکو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6 اور 2-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تیسرے رائونڈ کے دیگرے میچوں میں جرمنی کے الیگزینڈرزویروف ،سپین کے کارلوس الکراز گارفیا، کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم اور روس کے کیرن خچانوف نے کامیابی حاصل کر کے چوتھے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا