عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب قرار پائی ہیں

Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین بھی کامیاب قرار پائی ہیں،مسلم لیگ (ن) کی 4،آزاد امیدوار 4،پیپلز پارٹی 2 جبکہ ایک نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون امیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔30 پشاور سے آزد امیدوار شاندانہ گلزار کامیاب رہیں۔

این اے 67 حافظ آباد سے آزاد امیدوار انیقہ مہدی،این اے 73 ڈسکہ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار،این اے 112 ننکانہ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب علی خان کھرل،این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نوازشریف،این اے 156 سے آذاد امیدوار عائشہ نذیر،این اے 158 وہاڑی سے مسلم لیگ ن کی امیدوار تہمینہ دولتانہ،این اے202 خیرپور سے ڈاکٹر نفیسہ شاہ،این اے 209 سے شازیہ عطاء مری اور این اے 232 کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار آسیہ اسحاق صدیقی کامیاب قرار پائیں۔