اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزارت داخلہ میں عام انتخابات 2024 کے دوران ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی کے لئے قائم کنٹرول روم ہمہ وقت آپریشنل رہے گا اور سکیورٹی صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق کنٹرول روم میں تمام صوبوں کے محکمہ داخلہ، پولیس اور الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان شامل ہیں ۔
صوبائی، علاقائی اور ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔مزید برآں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔کسی شکایت یا حادثہ کی صورت میں بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔