27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںعدالتوں میں جعلی مقدمات کی روک تھام کے لیے نیا نظام نافذ،...

عدالتوں میں جعلی مقدمات کی روک تھام کے لیے نیا نظام نافذ، بائیو میٹرک تصدیق اور تصویر کے بغیر کیس دائر نہیں کیا جا سکے گا

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں جعلی اور غیر ضروری مقدمات کی روک تھام کے لئے تاریخی منصوبے کا آغاز کر دیا۔ نئے ایس او پیز کے مطابق، مدعی یا درخواست گزار کی بائیو میٹرک تصدیق اور تصویر کے بغیر کوئی بھی کیس دائر نہیں کیا جا سکے گا۔

اس منصوبے کے تحت مدعی کو خود عدالت آ کر سپیشل کاونٹر پر بائیو میٹرک اور تصویر کی تصدیق کروانی ہوگی۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585648

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں