عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط کی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے ملاقات

115
سیالکوٹ کی تاجر برادری اپنے شہر کی تعمیر وترقی کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے مسلمان ریاستوں کے مابین علاقائی امن، ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے بدھ کو احمد ابوالغیط کی ملاقات ہوئی، جس میں فلسطین کے کاز کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت سمیت عرب لیگ کے ارکان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے عرب لیگ کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے احمد ابوالغیط کو مبارکباد دی اور کہا کہ عرب لیگ مسلم دنیا کے اندر استحکام کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ملاقات میں دونوں اطراف نے فلسطین اور جموں و کشمیر کی صورتحال بالخصوص بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو قاہرہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے کرغزستان کے وزیر خارجہ ارلان عبدالدیوف نے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں اطراف نے کاسا۔1000 کیلئے ضروری انتظامات کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین حال ہی میں استوار کئے گئے فضائی رابطوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا