عسکری بینک لمیٹڈکے بعدازٹیکس منافع میں سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر58 فیصدکی نموریکارڈ

318

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):عسکری بینک لمیٹڈکے بعدازٹیکس منافع میں جاری کیلینڈرسال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر58 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی بیان کے مطابق جنوری سے لیکرستمبرتک کی مدت میں عسکری بینک کو10757 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں عسکری بینک کو6806 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

جاری سال کے پہلے 9ماہ میں بینک کی فی حصص آمدنی 8.54 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.40 روپے فی حصص تھی۔اعدادوشمارکے مطابق کلینڈرسال کی تیسری سہ ماہی میں عسکری بینک کو4444 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو2687 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا،

تیسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 3.53 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 2.13 روپے فی حصص تھی۔