اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):عظمت شہداء کنونشن کے موقع پر شہداء کے حوالہ سے دستاویزی فلم اور ملی نغموں کے دوران نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت کئی وزراء اور کنونشن کے شرکاء بدھ کو عظمت شہداء کنونشن کے موقع پر شہداء کے حوالہ سے ڈاکومنٹری دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔
اس موقع پر انہوں نے شہداء کے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کے بچوں کوپیار کیا۔ اس موقع پر کنونشن سنٹر میں شہداء کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔وزیراعظم نے اشک بار آنکھوں کے ساتھ شہدا کے غم سے نڈھال اہل خانہ کو اپنے ہاتھوں سے پانی پلایا۔ان کو دلاسہ دیا اور ان کی دلجوئی کی۔